ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہاہےکہ دمشق کے مضافات میں کیمیاوی حملے کا ڈرامہ صدر بشار اسد کی حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے رچا گيا ہے۔ حجت اللہ سوری نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شام کی حکومت کے مخالف جو یہ دعوے کررہے ہیں کہ شام کی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے میں کیمیاوی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے تو ان کا مقصد شام کی فوج کی کامیابیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔ حجت اللہ سوری نے کہا کہ مخالف گروہوں نے ایسے عالم میں یہ الزامات لگائے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کا تحقیقاتی وفد شام میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے خلاف مسلح دہشتگردوں کے حملوں کو اٹھائيس ماہ گذررہے ہیں اور روز بروز فوج کو کامیابیاں مل رہی ہیں اور فوج مزید علاقوں کو دہشتگردوں سے آزاد کرارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی یہ الزامات لگائے گئے تھے کہ فوج نے خان العسل کے علاقے میں کیمیاوی ہتھیار استمعال کئے ہیں اور اس کی تحقیقات کرنے کے بعد معلوم ہوگیا تھا کہ دہشتگردوں نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔ دریں اثنا جرمنی کے ایک ماہر اور تجزیہ کار گونتر مایر نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردوں نے کیمیاوی ہتھیاروں سے قتل عام کیا ہے۔ عرب ملکوں کےبارے میں تحقیقاتی مرکز Zwfaw)) زیفا کے سربراہ گونتر ماير نے کہا ہے کہ سوئٹزرلیند کے ایک اخبار سے گفتگو میں کہا کہ شام کی فوج دہشتگردوں پر برتری رکھتی ہے لھذا اسے کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگرد گروہ امریکہ کو شام میں فوجی مداخلت کرنے پر اکسارہے ہیں۔ گونتر ماير نے کہا کہ اس سے پہلے خان العسل میں بھی دہشتگردوں نے ہی کیمیاوی ہتھیار استعمال کئےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454719
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہاہےکہ دمشق کے مضافات میں کیمیاوی حملے کا ڈرامہ صدر بشار اسد کی حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے رچا گيا ہے۔